پاکستان اور چین نے سماجی و معاشی ترقی کیلئے سی پیک کی مرکزی اہمیت پر اتفاق

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔

اتفاق رائے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم اور ہی لی فینگ اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے سی پیک اور دوطرفہ معاشی اور مالی تعاون سمیت باہمی تعلقات کے کئی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ملکوں نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے سی پیک کی مرکزی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فریقین نے کہا کہ سی پیک کے آغاز کے دس سال مکمل ہونے کی تقریبات اس اہم منصوبے کو دونوں ملکوں کی قیادت کے تصور کے مطابق مزید وسعت دینے کا نیا نقطہ آغاز ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں