
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی تاریخیں طے کر لی ہیں۔ مختصر دورانیے کا میگا ایونٹ 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے ورلڈ کپ میچز کے لیے 10 وینیو کو بھی شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں فلوریڈا، ڈیلاس، نیویارک اور موریس ول ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کریں گے جب کہ ویسٹ انڈیز کے چھ کرکٹ گراؤنڈز پر میچز منعقد ہوں گے۔
