
ممبئی: بھارتی اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی عوام ایک دوسرے سے لڑنا نہیں چاہتے امن اور محبت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سنی دیول نے اپنی نئی فلم ’ غدر2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے لیے محبت اور امن چاہتے ہیں لیکن سیاسی کھیل لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے۔ سنی دیول جو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں نے مزید کہا کہ بات انسانیت کی ہوتی ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے لڑائی نہیں چا
