
اسلام آباد: چار بچوں کے ہمراہ بھارت جانے والی سیما جکھرانی پر دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔
پاکستان نے سیما کی بھارت میں موجودگی پرنئی دہلی سے جواب مانگ لیا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پاکستان سے بھارت جانے والی سیما جکھرانی سے متعلق بتایا کہ پاکستان نے سیما رند تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت سے سیما سیما جکھرانی کی خیریت جاننے کی درخواست کی ہے، سیما سیما جکھرانی کی وہاں موجودگی پر بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ سیما سیما جکھرانی چار بچوں کی ماں ہے اور پب جی پر بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد چند روز قبل بذریعہ نیپال بھارت چلی گئی تھی۔
سیما جکھرانی نئی دہلی سے 90 کلو میٹردور ربو پورا گاؤں میں سچن کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے سیما اور سچن کو گرفتار کیا تھا لیکن اب وہ ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔
