
شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے اندر گھسنے کی کوشش کی جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنادیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو روکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4 فوجی جوان شہید اور 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
