
مشیر زراعت منظوروسان کا کہنا تھا کہ یہ وقت الیکشن کے لئے اچھا ہے، پی پی پی کا بھی واضع مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور رزلٹ عوام کے سامنے آئے۔
منظور وسان نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرے گا، بچے گا کوئی نہیں.
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے، کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہر آئیں گے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری پر الیکشن کروائے گئے توپھر انتخابات مشکل ہیں
