
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے سلسلے نے سندھ اور ملک کے مشرقی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، شکارپور،سکھر، دادو، جامشورو کے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جو 9 جولائی تک جاری رہے گا۔
گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز، مٹیاری، حیدرآباد، ٹندو الہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی میں آندھی- گرج چمک کے اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برسات کا یہ سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔
