سندھ کے معروف گلوکار ممتاز مولائی کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی: حال ہی میں (ہم سندھ میں رہنے والے سندھی مہمان نواز ہیں سارے) گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار مماز مولائی نے ٹک ٹاک سے حوریم ممتاز کی آئی ڈی سی وڈیو جاری کی جو اس کی بیٹی بتائی جارہی ہے۔

ممتاز مولائي نے وڈیو بیان میں کہا کہ میں پاکستان، ویڈیو، دنیا اور موسیقی کے ساتھ پیار سے محبت کرتا ہوں، عدليہ اور میڈیا کا بھ شکر گذار ہوں جس نے محبت دی، گورنر سندھ کا بھی شکریہ جس نے اہم لقب سے مجھے نوازا، پاک فوج کو سلام کرتاہوں۔

ممتاز مولائي کا کہنا تھا کہ میں کچھ شرپسند دوں سے مایوس ہوں، مینے اپنے پوری کہانے کہانی کیپشن میں لکھی ہے، پڑھیے اور غورکریے۔

مولائي نے کہا کہ میری غلطی ہے کہ مینے سندھ کے کلچر کو متعارف کرایا اور سب پاکستانیوں کو ایک ہونے کا پیغام دیا،جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا نے سراہا مگر کچھ شرپسندوں نے نفرت پھلائی جس سے ذھنی طور پر پریشان ہوں، میریے بچے روز روز کے فساد سے تنگے ہیں اور ان کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی تبہ خور، کبھی میڈیا ٹرائل اور کبھی بلیک میلنگ کا سامنہ ہے جسے تنگ آکر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متماز مولائی کا کہنا تھا کہ اپنے سارے فیصلے اللہ پاک پر چھوڑتا ہوں وہ ہی مجھے انصاف دینگے۔

واضح رہے کہ ممتاز مولائی کو تیسری بار خیرپور کی عدالت نے طلب کر رکھا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک گانے میں نازیبا الزام کا استعمال کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں