
بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی ورچوئل 23 ویں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا رکن بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی جانی چاہیے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں
انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابلِ مذمت ہے، خطے میں پائیدار امن تنظیم کے تمام رکن ممالک کی ذمے داری ہے۔
