
حیدرآباد( رپورٹ: انیل حب علی) حیدرآباد سندھ سے تعلق رکنے والے سندھی نوجوان کاشف سرمد بگھیو نے آمریکی ریاست کولوراڈو کی ایڈمز کائونٹی کا ڈپٹی شیرف بن کر پھلے سندھی اور پاکستانی کا اعزاز اپنے نام کر لیا
سندھ کے نامور رائیٹر قومپرست رہنما خالد سندھی کا فرزند کاشف خالد آمریکا کی ریاست کولوراڈو کے ایڈمز کائونٹی کا پہلا ڈپٹی شیرف تعینات ہوگیا ہے ۔
سندہ کے دوسرے نمبر پر بڑی اور تاریخی شہر حیدرآباد سے تعلق رکنے والے کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ جامشورو سے ایم ای کیا اور قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آمریکا سے کرمنل جسٹس میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی جس کے بعد سخت محنت کرکے وہ آمریکا مین پولیس آفیسر بن گئے تھے ۔
کاشف خالد نے اپنے محنت بہادری سے ہر جگا اپنا اور اپنی قوم کا نام روشن کیا ۔
کاشف خالد نے 2012 میں سندھ کے کیپیٹل کراچی میں کرائم رپورٹنگ بھی کی اور مختلف اداروں میں صحافت کرکے مظلوموں کی آواز بنے رہے
10 سال قبل کاشف خالد آمریکا شفٹ ہو گئے تھے آمریکا جاتے ہے انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکی اور یونائیٹڈ پریس لمیٹڈ کی نام سے نیوز پیپر میں بھی اپنے فرائض انجام دیئے ۔
کاشف خالد جو سندھ کے نامور قومپرست رائیٹر خالد سندھی کے بیٹے ہیں انہوں نے سندھ میں انسانی حقوق کے خلاف ورزی اور سندھ میں غیرت کے نام پر ہونے والے عورتوں کے قتل عام کے خلاف ھمیشا سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے رہے ہیں
کاشف کی کامیابی پر سندھ واسیوں نے اور خاص طور پر علائقہ مکینوں نے نیک خواھشات کا اظھار کیا ہے کے خدا پاک اس نوجواں کو لمبی زندگی عطا فرمائے تاکے وہ اپنی محنت سے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکے۔
