
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیرس میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے میٹنگ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی, شکر ہے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا،12 جولائی کی بورڈ میٹنگ کے بعد قسطیں ملنا شروع ہوجائیں گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا تین ارب ڈالر کا پروگرام ہے، تین ماہ میں چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے قرض دلانے میں آرمی چیف کی بھی کوشیں ہیں۔ خدا کرے دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔ سختیاں ضرور ہوں گی، لیکن سختیاں اشرافیہ پر ہوں۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان بھی موجود تھے۔
