وزیراعظم اور آرمی چیف فوجی جوانوں کے ساتھ عید منانے پاک افغان سرحد پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک افغان سرحد پاراچنار پہنچے اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

وزیراعظم سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزاریں گے۔ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے قوم اور تمام عالمِ اسلام کو عید قربان پر مبارک باد دیتے ہوئےاپنے پیغام میں کہا کہ قربانی کے گوشت کے علاوہ بھی محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں۔

وزیراعظم شہناز شریف نے کہا کہ اس بات کا احساس ہے پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے۔ بجٹ میں بھی تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدور کو جس قدر ہو سکا ریلیف دیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں