صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی صحت سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی صحت سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار

سکھر: سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی صحت سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،  سید ناصر حسین شاہ بالکل خیریت سے ہیں، آئی سی یو میں ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں،سید ناصر حسین شاہ معمول کے طبی معائنے اور طے شدہ پروسیجر کے لیے ابوظہبی گئے تھے،

اپنے جاری بیان میں سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ الحمدللہ پروسیجر کامیاب رہا، سید ناصر حسین شاہ صحت مند ہیں،سید ناصر حسین شاہ چند روز میں پاکستان واپس آ جائیں گے،عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔دعاؤں، فون کالز اور نیک تمناؤں پر تمام خیرخواہوں کے شکر گزار ہیں،سید ناصر حسین شاہ پہلے کی طرح عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں