لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے افسر سمیت 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا:آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنر ل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنے خود احتسابی کے عمل کو مکمل کر لیا، جو افسران جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات کی حفاظت میں ناکام رہے ان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے افسر سمیت 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے پریس بریفنگ میں کہا کہ 9 مئی کا واقعہ آئسولیشن میں نہیں ہوا، واقعے کا مقصد یہ تھا کہ فوج کا  ری ایکشن لیا جائے۔

بہت عرصہ سے لوگوں کو فوج کے خلاف تیا رکیا جا رہا تھا، عورت کا ڈھال بنایا گیا۔ یہ کسی کا تصور نہیں تھا کہ ایک سیاسی تنظیم فوج کے خلاف کام کرے گی، اگر فوج رد عمل دیتی تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج کا ہر افسر اور جوان چاہے کوئی بھی مذہب، مسلک یا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو مگر اس کا مقصد پاکستان ہے، اس کا ثبوت یہ ہے کہ ھر آئے دن جوان جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ماسٹر مائینڈ وہ ہیں جنہوں نے لوگوں کو تیار کیا۔ جو بھی لوگ ماسٹر مائینڈ ہیں ان کو سزا ملی گی، انشاء اللہ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ اگر ماسٹر مائینڈس کو سزا نہیں ملے گی تو پھر کوئی سیاسی تنظیم آکر فوج کے خلاف کام کرے گی، اس لیئے سزائیں دینا لازمی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں