
کراچی: ایس ایس پی ضلع جنوبی اسد رضا کے مطابق لڑکی کے شوہر عادل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جو نشے کا عادی ہے، ملزم عادل کئی کئی روز گھر سے غائب رہتا تھا جبکہ کچھ عرصے سے بےروزگار بھی تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کا بھی پولیس سے رابطہ ہوگیا ہے، جو پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے کراچی کےلیے روانہ ہوگئے ہیں، اگر والد نے مقدمہ درج نہیں کرایا تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کری گی۔
