مچھلی پلا کھلاؤں، سے مشہور ہونے والے گلوکار ممتاز مولائی و دیگر پر عدالت برہم، پیش ہونے کا حکم

فوٹو بشکریہ گوگل

مچھلے پلا کھلاؤں تجھے سندھو دریا کے کنارے سے مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار ممتاز مولائی پر عدالت کا اظھار برہمی۔ پیش ہونے کا حکم دیدیا

وکیل ارباب جھانگیر انصاری نے خیرپور کی سیشن کورٹ میں درخوادست دائر کرتے ہوئے  موقف اختیار کیا تھا کہ ممتاز مولائی کا سندھی کلام (دلبر کھے کیئں پرچائبو آ) میں کچھ فحاشی الفاظ استعمال کیئے گئے ہیں جس پر انہوں نے عدالت سے ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ملازمان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عدالت میں وکیل ارباب جھانگیر انصاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ناز پروڈکشن کے مالک سنیل کمار، گلوکار ممتاز مولائی عرف ممتاز چانڈیو، شاعر ایاز بھنگر اور ہدایت کار راجہ ربانی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم ناز پروڈکشن کے مالک سنیل کمار، گلوکار ممتاز مولائی عرف ممتاز چانڈیو، شاعر ایاز بھنگر، ہدایت کار راجہ ربانی کو 3 جولائی پر پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں