امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والی تمام بحری آمدورفت کی ناکہ بندی کا باقاعدہ آغاز کر دیا
امریکا نے ایران کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور وہاں سے جانے والی تمام بحری آمدورفت کی ناکہ بندی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کردی گئی۔کسی بھی ملک کے جہازوں کو ایرانی بندرگاہ یا ساحلی علاقوں تک جانے نہیں دیا جائے گا تاہم آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 158 ایرانی بحری جہاز مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں۔یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس وقت ایران کی بحریہ سمندر کی تہہ میں پڑی ہوئی ہے۔
