امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔اہم جوہری معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کو ٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں اور جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا ، اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔ ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے اور جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نیوی فوری آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی، لگا تھا آبنائے ہرمز پر آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہوگی لیکن ایران نے ایسا ہونے نہیں دیا۔ بارودی سرنگیں کہاں ہیں،علم صرف ایران کو ہے اور ایران کا یہ اقدام عالمی سطح پر بھتہ خوری ہے، دنیا کے رہنما اور امریکا اس بھتہ خوری کا شکار نہیں ہوں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کو ٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں اور جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا ، اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔ ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے اور جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف ،جیرڈ کشنر نے اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دی، مذاکرات  وزیر اعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت میں ہوئے جبکہ شہباز شریف اور عاصم منیر غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل شخصیات ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں