اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات آج رات  اور کل اتوار کو  بھی جاری رہ  سکتے ہیں:امریکی میڈیا

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات آج رات  اور کل اتوار کو  بھی جاری رہ  سکتے ہیں:امریکی میڈیا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق  پاکستانی ذرائع نے بتایا ہےکہ ایران امریکا مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان 47 سال کی کشیدگی ہے.

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ امریکا ایران کو  ایک  میز  پر بِٹھا دیا ہے، 47سالہ کشیدگی ہے،کئی دفعہ معاملات گھنٹے 2 گھنٹے کی نشستوں میں طے نہیں ہوتے۔دونوں فریقین نے کہاں رکنا اور چلنا ہے، دونوں اپنے ممالک میں بھی رابطے میں ہیں، دونوں فریقین کوئی چیز فائنلائز کرنے سے پہلے اپنی قیادت سے بھی مشاورت کریں گے ۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ بادی النظر میں 10 اپریل کی تاریخ تھی اور ایک روز کی گفتگو کا اندازہ تھا، اگر یہ انگیجمنٹ مثبت رہتی ہے تو بات کل پر بھی جاسکتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں