وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر کی ملاقات،خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے ڈی وینس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہبا شریف کا کہنا تھا پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

https://x.com/PakPMO/status/2042910785614287026?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2042910785614287026%7Ctwgr%5E07aeda6f50d54e5e7624880d44bd709931c568dd%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geonewsurdu.tv%2Flatest%2F431722-

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں