سندھ کفایت شعاری پالیسی کے تحت مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

سندھ کفایت شعاری پالیسی کے تحت مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ  کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت دکانوں، مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں،دکانوں، مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار سے متعلق ہدایات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں یہ اوقات رات 9 بجے تک ہوں گے، احکامات ہفتے کے ساتوں دن، بشمول ہفتہ اور اتوار، نافذ العمل ہوں گے۔ تندور، دودھ اور ڈیری شاپس، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتالوں اور پیٹرول پمپس کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو صرف شام 7 بجے سے رات 11:30 بجے تک (ڈنر ٹائمنگ) کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی،  ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔شادی ہالز اور بینکوئٹس کو رات 8 بجے سے 12 بجے (آدھی رات) تک تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ پولیس کے تعاون سے اپنے اپنے علاقوں میں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں