وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا جبکہ امریکی سفیر نے پاکستان کے مضبوط اور مثبت سفارتی کردار کو سراہا۔

اس موقع پر اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح مذاکرات کے انتظامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت دیگر اہم شخصیات پاکستان آئیں گی اور وہ ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں