پاکستان نے اپنی تاریخ میں ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو  ترجیح دی:رضوان سعید شیخ

پاکستان نے اپنی تاریخ میں ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو  ترجیح دی:رضوان سعید شیخ

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے۔

پاکستانی سفیر رضوان سعیدشیخ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرو میں امریکا ایران جنگ بندی سے متعلق پاکستان کےمثبت کردار اور سفارتی کوششوں پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو  ترجیح دی۔

انہوںے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ ہفتوں سےجاری تھیں، ان کوششوں کا اختتام کامیاب جنگ بندی اور مذاکرات کےاعلان کےساتھ ہوا، یہ سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے، پاکستان نے اپنی تاریخ میں ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو  ترجیح دی۔

رضوان سعیدشیخ نے فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سفارت کاری کو کامیاب بنانے میں سعودی عرب، ترکیے، مصر، قطر، چین اور دیگرتمام ملکوں کے شکر گزار ہیں، ان کی مشترکہ کاوشوں سےجنگ بندی عمل میں آئی اور مذاکرات کا راستہ کھلا ۔

پاکستانی سفیر رضوان سعیدشیخ نے کہا چین نے روزِ اول سےفریقین کو تحمل اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا، ملک کی اعلیٰ ترین قیادت نے سفارتی کوششوں میں براہ راست کردار ادا کیا، مذاکراتی عمل کی کامیابی رازداری کی متقاضی ہے، بغیرکسی دباؤکے مذاکراتی عمل کے فیصلہ کن ہونے کا امکان غالب ہوگا۔

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعیدشیخ پاکستان کےخلیجی ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، خلیجی ریاستوں میں 55 لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی مقیم ہیں، سفارتی کاوشوں اور جنگ بندی عمل کے دوران خلیجی اعلیٰ قیادت سے مشاورت جاری رہی، ہمیں امید ہےکہ یہ عاجزانہ اور پرخلوص کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔خطے میں امن اور استحکام کا مثبت اثر نہ صرف خلیج بلکہ دنیا بھرکی سیاست اورمعیشت پرہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں