پاکستان سفارتکاری کا مرکز،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے۔
امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے مذاکرات کے لیے آج پاکستان پہنچیں گے۔
امریکی وفد میں معاونت کے لیے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔ مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، مذاکراتی ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہےکہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد آئے گا۔
