سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں:وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں، تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہےکہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
سوشل پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقے میں بعض مقامات پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اطلاعات دی گئی ہیں، سیز فائر کی یہ خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہےکہ وہ دو ہفتوں کی سیز فائرکا احترام کریں، تاکہ سفارت کاری کو آگے بڑھنے اور تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کرنے کا موقع مل سکے۔
وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں امریکی اور ایرانی قیادت کو بھی ٹیگ کیا۔
