ایران نے امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبورکردیا

ایران نے امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبورکردیا

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی۔

جنگ بندی اورمذاکرات پرایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل  نے اپنے بیان میں کہا کہ  دشمن کومجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اورعبرتناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔

رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبورکردیا، تجاویز میں امریکاکی جانب سےعدم جارحیت کی ضمانت دینا اور آبنائے ہرمز  پر ایران کےکنٹرول کو جاری رکھنےکی تجویزشامل ہے۔

بیان کے مطابق افزودگی کو قبول کرنے، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کوختم کرنا، سلامتی کونسل اوربورڈ آف گورنرزکی تمام قراردادوں کوختم کرنا بھی شامل

معاہدے میں ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی جنگی افواج کےانخلاءکی تجویز شامل ہیں۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق  لبنان کےخلاف تمام اسلامی محاذوں پرجنگ بندی کو روکنےکی تجویز بھی شامل کی گئی ۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے فتح کی تفصیلات سامنے آنے تک اتحاد ویکجہتی کوبرقراررکھنےکی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نےجنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط مان لیں جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی بندی کا اعلان کیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ بات چیت کا آغاز جمعہ 10 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا تو مذاکرات کی مدت میں توسیع ہوسکتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں