پیپلز بس سروس میں مزید سھولیات لانے اور ایپ 22 جون سے لانچ کرنے کا اعلان

کراچی میں شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اور این آر ٹی سی حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو اور سی ای او ٹرانس کراچی طفیل پلیجو اجلاس میں شریک ہوئے۔

پراجیکٹ ڈائرکٹر پی ایس بی صہیب احمد اور پیپلز بس سروس کے آپریشنل مینیجر عبدالشکور آرائیں بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں پیپلز بس سروس کو انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت چلانے اور آن لائن سسٹم سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیپلز بس سروس کی ایپ کے تحت سفر کرنے والے شہریوں کو گاڑی کی لوکیشن کا باسانی پتہ چل سکے گا جبکہ صارفین آن لائن بکنگ، روٹ، کرایوں اور دیگر ضروری معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔

ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے۔انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی مانیٹرنگ ہوگی اور گاڑیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے جبکہ گاڑیوں میں آڈیو سسٹم، یو ایس بی پورٹ، وائی فائی کمیونیکیشن سسٹم اور ڈرائیور الارم بھی نصب ہوں گے۔

https:/pakistan/2560/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں