ایران جنگ کے فوجی مقاصد مکمل ہو چکے، امید ہے جنگ بندی آج ایران کا جواب آجائے گا: امریکی نائب صدر

ایران جنگ کے فوجی مقاصد مکمل ہو چکے، امید ہے جنگ بندی آج ایران کا جواب آجائے گا: امریکی نائب صدر

واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے فوجی مقاصد مکمل ہو چکے ہیں، ہم امید رکھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کی مقرر کردہ ڈیڈلائن تک ایران جنگ بندی کے بارے میں جواب دے سکتا ہے۔ایران دنیا کو زیادہ سے زیادہ معاشی تکلیف دینا چاہتا ہے،اگر ایران معاشی تکلیف چاہتا ہےتو امریکا زیادہ تکلیف دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں، اندازہ ہے کہ پیغامات ایران میں ایک سے دوسرے تک پہنچنے میں وقت لیتے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نےا مید ظاہر کی کہ توقع ہے کہ جنگ بندی پر آج رات 8 بجے سے پہلے ایران کا جواب مل جائے گا، خواہش ہے کہ ایران سے مثبت جواب ملے ، ایران کا جواب مثبت نہ ہوا، تو امریکا اور اتحادی اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں