سندھ میں کھیلوں کے مواقع مزید بڑھائے جائیں گے: سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یومِ کھیل برائے ترقی و امن پر پیغام
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کھیل ترقی، امن اور خوشحالی کی ضمانت ہیں ، سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہماری ترجیح ہے۔کھیل صحت مند سماج کی بنیاد رکھتے ہیں اور بھائی چارے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کھیل کے ذریعے عدم مساوات کا خاتمہ ممکن ہے۔خواتین کی کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینا ضروری ہے۔کھیل سماجی ہم آہنگی اور برداشت کو بڑھاتے ہیں۔آج کا دن اس عزم کی تجدید ہے کہ کسی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔سندھ میں کھیلوں کے مواقع مزید بڑھائے جائیں گے۔
