ٓمختلف اضلاع میں متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے: شرجیل میمن

ٓمختلف اضلاع میں متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے: شرجیل میمن

کراچی: سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مختلف اضلاع میں متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اپریل کو شدت اختیار کر سکتا ہے، ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر شہری علاقوں میں نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حساس ڈھانچوں اور کھڑی فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔متعلقہ اداروں کو نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سندھ حکومت نے ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، ریسکیو سروسز اور دیگر متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر متحرک کر دیا ہے تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے،

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر حکومتی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی فصلوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کر سکیں۔ حکومت سندھ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کے ازالے کے لیے مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں