کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے تحت گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سسٹم کے زیر اثر کراچی میں رات کے وقت مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ 6 اپریل کو ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

منگل کو کراچی میں تندوتیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح، دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی نئے بارش کے نظام کے سبب گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ آسمانی بجلی، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں