وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کے تحفظ کے لیے بڑا اعلان
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے تحفظ کے لیے بڑا اعلان کیا ہے جس کے تحت پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ صوبے میں ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بحران کے باعث تیل کے نرخوں میں اضافہ پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ بن رہا ہے، اس مشکل وقت میں ہر ایک کسان کے ساتھ کھڑی ہوں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ شفاف اور مؤثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہچانے کے لئے ذاتی طور پر سبسڈی کے نظام کی نگرانی کر رہی ہیں، ہمارے کسان پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں۔
