شہید بھٹو کی قیادت میں مزدور، کسان، طلبہ اور محروم طبقات کو آواز ملی: شرجیل انعام میمن

شہید بھٹو کی قیادت میں مزدور، کسان، طلبہ اور محروم طبقات کو آواز ملی: شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن کا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر پیغام

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد، ایک نظریہ اور عوامی حقوق کی جدوجہد کا استعارہ تھے، قائد عوام شہید بھٹو نے پاکستان کے عوام کو سیاسی شعور، جمہوری حقِ حکمرانی اور خودمختاری کا احساس دیا،شہید بھٹو نے نہ صرف پاکستان کو متفقہ آئین دیا بلکہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد بھی رکھی۔شہید بی بی نے شہید بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج کے بین الاقوامی حالات میں پاکستان کا مضبوط دفاع ہونا شہید بھٹو اور شہید بی بی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، شہید بھٹو کی قیادت میں مزدور، کسان، طلبہ اور محروم طبقات کو آواز ملی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قیادت کے لیے شہید بھٹو کا سیاسی فکر و فلسفہ آج بھی  مشعلِ راہ ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم شہید بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔شہید بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،  ان کا وژن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد بنتا رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں