وزیراعظم نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کم کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتےہوئےاعلان کیا کہ پیٹرول پر 80 روپےفی لیٹرکمی کا اعلان کرتا ہوں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپےکمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 378 روپے 41 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ قیمت کا اطلاق اگلے ایک ماہ کے لیے پورے پاکستان پر ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کابینہ ارکان کی 2 ماہ کے بجائے 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا۔ اور کہا کہ موٹرسائیکل کو ایک لیٹر پیٹرول پر 100 روپے اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ تک 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرک کو 80 ہزا روپے سبسڈی دی جائے گی، بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی جبکہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی۔ریل کے اکنامی کلاس کے مسافروں کے کرائے میں اضافہ نہیں ہوگا۔ صوبائی وزرائےاعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کےلیےاپنے وسائل بلاتاخیرفراہم کرنے کی کمٹمنٹ کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے۔دعا ہے کہ کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپورمشاورت ہوئی تھی۔صدرمملکت نےپوری قومی قیادت کو ایوان صدرمیں دعوت دی تھی، یوان صدرمیں چاروں وزرائےاعلیٰ،آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کم کرنے کا اعلان کر دیا
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
