گلوکار علی ظفر کا فیصلے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

گلوکار علی ظفر کا فیصلے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ایک طویل اور صبر آزما قانونی مرحلے کے بعد انہیں بالآخر انصاف ملا ہے۔

گلوکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ اللہ کے شکر گزار ہیں اور ان تمام افراد کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور سچ کا دفاع کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس کامیابی کو کسی جشن کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ ان کے دل میں عاجزی اور شکرگزاری کے جذبات ہیں۔ علی ظفر کے مطابق ان کے لیے اصل خوشی انصاف کے ملنے کی ہے، نہ کہ کسی کے خلاف جیت کا احساس۔

علی ظفر نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف منفی جذبات نہیں رکھتے اور ان کے نزدیک یہ معاملہ اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ سب لوگ وقار اور سکون کے ساتھ آگے بڑھیں۔

یاد رہے کہ لاہور کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ کیس 2018 میں اس وقت شروع ہوا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے، جس کے بعد علی ظفر نے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں