بھارت نے دوبارہ کسی فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی تو اس بار گھر میں گھس کے ماریں گے:خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے گیدڑ بھبکیوں پر دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ کسی فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی تو اس بار گھر میں گھس کے ماریں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان مایوسی کا عکاس ہے اور راج ناتھ اور انکا ملک موجودہ صورتحال میں غیر متعلقہ ہوگیا ہے۔بھارت پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے، بھارت نے دوبارہ کوشش کی تو پہلے سے زیادہ ہزیمت اُٹھائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خواب میں بھی نہیں تھا کہ پاکستان کو یہ مقام ملے گا، بھارت سے پاکستان کا مقام ہضم نہیں ہو رہا، راج ناتھ کے ٹویٹ کا جواب دے دیا ہے۔
