کراچی میں بارش، 6 افراد جانبحق، نکاسی آب، ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری

کراچی میں بارش، 6افراد جانبحق، نکاسی آب، ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری

جمعرات کے روز صبح سے ہی بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شھر میں دن ایک بجے سے ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جوکہ تقریبن ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

بارش سے شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی گھڑا ہوگیا جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا۔

شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند  ہوگیا۔

آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، برنس روڈ، پاکستان چوک، شاہین کامپلیکس اور شہر کے دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے سے متعدد چھوٹی اور بڑی گاڑیاں بند ہوگئیں۔

پرانا گولیمار میں گھرکی دیوار رکشے پر گرنے سے رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ کے قریب گھرکی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے۔

نیوکراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاںبحق اور سرجانی سیکٹر سیون اے کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔

دوسری جانب ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق عملہ شہر میں بارش کے پانی کے نکاس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے ریلیف اور ریسکیو کے کام بھی انجام دے رہا ہے۔ مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایات پر سٹی وارڈنز اور محکمہ انسدادِ تجاوزات کا عملہ شہریوں کی مدد میں مصروف ہے۔

اپنے جاری بیان میں ترجمان بلدیہ عظمیٰ نے بتایا کہ ریلیف کیمپس پر شہریوں کے لیے کھانے پینے اور فرسٹ ایڈ کی اشیاء بھی دستیاب ہیں۔ مزید شکایات اورہنگامی صورتحال کے لیے ریپڈ ریسپانس ٹیمیں بھی موجود ہیں، شہری خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر انتظامیہ بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے اور جلد ہی پانی کا اخراج یقینی بنایا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں