امریکی صدر کا ایران پر مزید حملوں کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوام سے خطاب میں کہا کہ امریکی افواج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایران کے اہم عسکری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔آئندہ چند ہفتے فوجی کارروائیاں مزید تیز کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بقول آپریشن اپنے اہم مراحل طے کر چکا ہے اور اب اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ایران کی جانب سے ممکنہ خطرات میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس کے اسٹریٹجک عزائم کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ مکمل اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
