پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی تیاری، قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد: ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے بعد دنیا میں پیٹرول بحران میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں 100 روپے اور ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے تاہم آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں