امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہوچکی ہے لیکن رجیم چینج امریکا کا مقصد نہیں تھا۔

امریکی صدر  نے کہا کہ فوجی کارروائی کا اصل مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا  اور یہ ہدف حاصل کر لیاگیا ہے۔دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکل جائیں گے، ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ضروری نہیں اور امریکا اپنی مرضی سے جنگ کا خاتمہ کر سکتا ہے اور واشنگٹن کے پاس ایسے تمام آپشنز موجود ہیں جن کے ذریعے بغیر کسی معاہدے کے بھی فوجی کارروائی روکی جا سکتی ہے۔ایران اگلے 4 سے5 سال تک جوہری ہتھیار نہیں بناسکےگا، جب وہ جوہری ہتھیار بنانےکےقابل ہوگا تو امریکا میں پھرمیرےجیساکوئی صدرآئےگا اور نیاصدر پھر ایران کو تباہ کردےگاکیونکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایران کےپاس جوہری ہتھیار ہو۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو دوبارہ تعمیرکرنےمیں 15 سے20 سال لگیں گے، ایران کےپاس نہ نیوی ہےنہ فوج اور نہ ائیرفورس، ایران کےپاس قیادت موجود نہیں،ان کےلیڈرز کا خاتمہ کردیا۔اگر فرانس اور دیگرچند ممالک تیل اورگیس چاہتے ہیں تو وہ آبنائے ہرمز جائیں گے، میرا خیال ہے وہ اپنا دفاع کر سکیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں