سندھ کابینہ نے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دے دی

سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،کفایت شعاری کے اقدامات کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ سے باہر کوئی محمکہ دخواست نہ بھیجے۔صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کو جنگ کی وجہ سے چیلنجز درپیش ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس مین فیصلے بھی ان حالات کو۔مدنظر رکھ کر فیصلے کئے گئے۔کچے کے علاقے کی جامع سروے کی منظوری دی گئی، رقم مختص کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہوگی، وزارت داخلہ نے کچے میں آپریشن کئے۔سندھ کابینہ نے محکمہ جنگلات کو جامع پالیسیاں بنانے کی ہدایات دی ہیں۔سینٹ پیٹرک اسکول کراچی میں جدید کثیر المقاصد اسٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپے منظور کئے۔سرکاری اداروں کو سابقہ برسوں میں طلبہ کی فیس واپسی کے لیے 3.4 ارب روپے کی اصولی منظوری دی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کی ایس ڈی جیز کے تحت 98 اسکیمز کی منظوری دی 4.33 ارب روپے مختص کئے۔عورت فاؤنڈیشن کے لیے 5 کروڑ روپے گرانٹ منظور ی دیدی گئی۔خیرپور درازہ شریف میں حضرت سچل سرمستؒ لائبریری کے قیام کی منظوری دی گئی۔سچل سرمستؒ لائبریری منصوبے کی لاگت 5 کروڑ 15 لاکھ روپے مقرر کئے۔بھٹ شاہ میں حضرت شاہ لطیف بھٹائی ؒکے مزار پر ترقیاتی کاموں کی منظوری دی دی گئی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گندم خریداری کی منظوری دی، ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہاری کارڈ کے ذریعے گندم کی خریداری کی جائے گی۔سندھ حکومت کی کاوشوں سے ہمارے پاس ڈیٹا ہے کہ کس کس کاشتکار نے گندم اگائی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے بی آئی ایس پی پروگرام شروع کرنے لئے ڈیٹا جمع کروایا تھا۔اس طریقیکار کے تحت کاشتکاروں کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔حاملہ خواتین میں کینسر سمیت دیگر امراض کی تشخیص ہوتی ہے، اس کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیچنگ سینٹر بنانے جا رہے ہیں، تاکہ لوگوں کو تربیت دی جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں