اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ پہنچیں گے
دونوں رہنما پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنما خطے کی صورتحال و عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رواں سال کے دوران یہ بیجنگ کا دوسرا دورہ ہے۔
https://x.com/ForeignOfficePk/status/2038835631418454299?s=20
