ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان بری

ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان بری

دادو: ماڈل کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

ماڈل کورٹ نے گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات اور دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وکیل صلاح الدین پنہور نے کہا کہ سرداری نظام کے خلاف 3 لوگوں کا دن دہہاڑے قتل ہوا، کیس میں 3 گواہ اور میڈیکل شواہد موجود تھے، اتنے شواہد پر ہماری نظر میں سزا ہوسکتی تھی مگر کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔

وکیل صلاح الدین پنہور نے کہا کہ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ آٹھ سال پرانے مقدمہ میں دو ارکان سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان نامزد تھے، جن میں چار ملزمان جیل میں اور چار ضمانت پر ہیں۔

ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ قتل کیس کے فیصلے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے  گئے۔

ڈی ایس پیز سمیت 450 پولیس اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے

ام رباب چانڈیو کے گھر کے باہر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس آنے جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں