آبنائے ہرمز سے  پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے:اسحاق ڈار

آبنائے ہرمز سے  پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے:اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم  اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ  آبنائے ہرمز سے  پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک جاری بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روزانہ 2 جہاز  آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔

اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ  ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، اس کی تعریف ہونی چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  یہ پیشرفت  خطے میں امن اور  استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ہے، یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرےگا۔مذاکرات، سفارتکاری اوراعتماد سازی ہی آگے بڑھنےکا واحد  راستہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں