جنگ بندی: امریکا کی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد ایران نے پالیسی بیان جاری کردیا
جنگ بندی کے لیے امریکا کی تجاویز موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ایران نے پالیسی بیان جاری کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکا کی جانب سے جنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فوری مذاکرات کے امکان کو بھی رد کر دیا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ ایران کی پیش کی گئی شرائط پر ہوگی اس سے پہلے جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں۔امریکی تجویز کو غیر متوازن اور حد سے زیادہ مطالبات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ ایران خود کرے گا اور اس سے پہلے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ایران کے مطالبات اور شرائط کو تسلیم نہ کرنے تک فوجی دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایران عہدیدار نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ امریکی تجویز کے جواب میں جو 5 شرائط پیش کی گئی ہیں وہ درج زیل ہیں۔
1- ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے۔
2- مستقبل میں کسی بھی حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے۔
3- جنگ سے ایران میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے۔
4- مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بھی بند کیا جائے۔
5- آبنائے ہرمز پر ایران کے اختیار کو تسلیم کیا جائے۔
