مختلف میڈیا ادارے پاکستان سے متعلق جعلی معلومات اور افواہیں نشر کر رہے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

مختلف میڈیا ادارے پاکستان سے متعلق جعلی معلومات اور افواہیں نشر کر رہے ہیں: دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے  میڈیا میں گردش کرنے والی  جعلی خبروں کو قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ معلومات قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے پاکستان سے متعلق جعلی معلومات اور افواہیں نشر کر رہے ہیں، جس پر وضاحت کے لیے متعدد کالز موصول ہو رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سفارتکاری اور مذاکرات کا عمل رازداری اور احتیاط کا متقاضی ہوتا ہے، اس لیے حساس معاملات پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ  کسی بھی پیش رفت یا فیصلے کے حوالے سے صرف سرکاری اعلامیوں کا انتظار کیا جائے،  اور غیر مصدقہ اطلاعات نشر کرنے سے احتیاط برتی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں