پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکیلئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم

پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکیلئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ پاکستان  جاری  بحران کے خاتمےکے لیے بامقصد مذاکرات کی  میزبانی کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔خطے اور دنیا بھرمیں امن واستحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان  مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور تنازع کے جامع تصفیے اور بامعنی مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔

https://x.com/CMShehbaz/status/2036434287206019322?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2036434287206019322%7Ctwgr%5E401ea137005f6d6b4ea89328b819a0b0f68bf76f%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geonewsurdu.tv%2Flatest%2F430450-

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں