وزیربلدیات نے بارش کے پیش نظر بوسیدہ اور ناقابل رہائش عمارتیں خالی کرنی کی ہدایت کردی
کراچی: ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا ایس بی سی اے افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت
خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کی فوری نشاندہی اور نگرانی یقینی بنائی جائے۔ صوبائی وزیر بلدیات کی ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کو ہدایت
بارش کے پیش نظر خطرناک عمارتوں کے مکینوں کو فوری انخلاء یقینی بنانے کی ہدایت۔
صوبائی بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہری اپنی حفاظت کیلئے بوسیدہ اور ناقابل رہائش عمارتیں فوری خالی کریں۔ شہری بارش کے دوران کمزور دیواروں اور زیر تعمیر عمارتوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بارشوں میں خطرناک عمارتوں کے قریب رہنا جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ رین ایمرجنسی سینٹر میں 24 گھنٹے عملہ موجود رہے۔ تمام متعلقہ افسران کو بارشوں کے دوران الرٹ رہنے اور فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت
