کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،66 افراد ہلاک

کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،66 افراد ہلاک

کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق کولمبین وزیردفاع کا کہنا ہے کہ ائیرفورس کا سی 130 طیارہ جنوبی علاقےمیں گرکرتباہ ہوا

طیارے نے پروکی سرحدکےقریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی۔فائرفائٹرز نے طیارے کے اُڑان بھرتے وقت رن وے کےاختتام کےقریب کسی چیز سےٹکرانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

فائرفائٹرز نے بتایا کہ طیارہ جب تیزی سےنیچےگررہا تھا تو اس کا ایک پر درخت سےبھی ٹکراگیا اورطیارے میں آگ لگی

کولمبین حکام کے مطابق طیارے میں 110فوجیوں سمیت 121 افراد سوار تھے، دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں