ہم پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرینگے اور سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے:وزیراعلیٰ سندھ

ہم پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرینگے اور سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 23 مارچ کی مناسبت سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔ آج سے 86 برس پہلے لاہور میں آل پاکستان مسلم لیگ نے قرارداد منظور کر کے ملک کی بنیاد رکھی۔کچھ دنوں بعد سندھ مسلم لیگ نے پاکستان کی قرارداد پاس کی۔ پاکستان کو بنانے میں سندھ وہ صوبہ بنا جس نے پہل کی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو آزاد ہوا،پاکستان نے کئی مشکلات کا سامنہ کیا ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط کی اور ایٹمی ملک بنایا۔شہید محترمہ بینطیر بھٹو نے پاکستان کو میزائل پروگرام دیاجس سے ہمارا دشمن خوف زدہ ہے۔آج کمانڈر ان چیف صدر آصف علی زرداری اور  وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مضبوط ہے۔فیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی ڈفنس فورسز متحرک ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دشمن ہمیں میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا، قائداعظم کے اصولوں؛ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی ہمیں آج سب سے زیادہ ضرورت ہے، خطی میں جنگی صورتحال کے پیش نظر ہمیں متحد ہونا ہے،ہمیں اپنے اختلافات سے بالاتر ہوکر پاکستان کا دفاع کرینگے۔ کشمیر پر ہندستانی مظالم  کئی بسوں سے جاری ہیں۔فلسطین کے اندر اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔مسلم ممالک کے درمیان جنگ کا ماحول ہے اس کے خاتمے کے لئے دعا کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہاں جنگ کا ماحول جلد ختم کریں، جنگ کا اس خطے اور عالم اسلام کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔آج میں آپ سب کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتا ہوں،آج ملک نازک دور سے گذر رہا ہے اس موقعے پر صوبوں اور وفاق میں اختلاف رکھنا نامناسب ہیں۔گیس کی کمی کے باعث پورے ملک میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔2018 سے میں کہتا رہا ہوں کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو وہ منصوبے نہیں دئیے۔موجودہ وفاقی حکومت میں ہماری ڈمانڈ پر سندھ کو منصوبے ملے ہیں۔میں ہر موقعے پر وفاق سے ترقیاتی منصوبے سندھ کو ملنے پر بات کرتا رہا ہوں لیکن یہ وقت نہیں کہ ایسی بات کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں کہ نہ صرف انہوں نے سندھ کو ترقیاتی منصوبے دیئے اور فنڈز بھی رکھے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کے حقوق کے حوالے سے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہے گی،ہم اگر قائداعظم کے پہلے اصول اتحاد پر عمل نہیں کرینگے تو پاکستان کو نقصان پہچائیں گے۔ہم پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرینگے اور سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں